
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں تنزید حسن، توحید ہردوئے، جاکر علی، مہدی حسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد جیسے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
دورہ بنگلا دیش: ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا
کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی کو کھیلا جائے گا۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 22 اور 24 جولائی کو میرپور، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز پاکستان کی آئندہ بین الاقوامی مصروفیات سے قبل اہم سمجھی جا رہی ہے۔