خیبرپختونخوا میں اقلیتی نشست کا معاملہ ’ٹاس‘ سے پہلے حل، ن لیگ دستبردار


خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اقلیتی نشست پر ٹاس کی نوبت آنی ہی والی تھی کہ مسلم لیگ (ن) نے جماعت اسلامی (جے یو آئی) کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ اس اہم پیش رفت کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر میں متوقع ٹاس کی نوبت نہیں آئی اور معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔ جے یوآئی کے گُرپال سنگھ مخصوص نشست پر بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے۔
امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹاس کے لیے یہاں آئے تھے لیکن پارٹی قیادت کی ہدایت پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عطاء اللہ درویش کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اتحاد اور مفاہمت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر تھیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام اور ڈاکٹر عباد، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمن اور مولانا عطاء اللہ درویش، عوامی نیشنل پارٹی کی خدیجہ بی بی اور تحریک انصاف (پی کے) کے ارباب وسیم بھی موجود تھے۔
قبل ازیں امکان تھا کہ اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی یعنی ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا، تاہم دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور ٹاس کی نوبت نہ آئی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف سینٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تعاون کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آئندہ مرحلوں میں سیاسی ہم آہنگی کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles