ائیر انڈیا کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر جہاز کا کپتان نکلا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر جہاز کا کپتان نکلا۔

امریکی میڈیا نے بلیک باکس کی ریکارڈنگ سے حاصل معلومات کی بنا پر دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے دونوں پائلٹس کی گفتگو سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کیپٹن سُومیت صبروال نے ان سوئچز کو بند کیا تھا جن کے ذریعے دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے فرسٹ آفیسر کلائیو کندر نے طیارے کے اڑان بھرتے ہی کپیٹن سُومیت صبروال سے پوچھا تھا کہ آخر اس نے سوئچز کو کٹ آف پوزیشن پر کیوں کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرسٹ آفیسر پہلے حیرت میں ڈوبا اور پھر دہشت ذدہ ہوگیا، کیونکہ کیپٹن یہ سب کچھ سننے اور دیکھنے کے باوجود پُرسکون تھا۔

ایئر انڈیا حادثہ، ذہنی مسائل کے شکار پائلٹ کو فلائٹ کلیئرنس دینے پر سنگین سوالات

واضح رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانیوالا طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار 242 میں سے 241 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں ترپن برطانوی شہری تھے۔

صرف ایک برٹش انڈین مسافر زندہ بچا تھا، طیارہ میڈیکل کالج کی عمارت پر گرنے سے بھی 19 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

ہندوتوا کی حامی مودی سرکار کی خطے میں مسلمان دشمنی بے نقاب، نشانہ بنگلہ دیش

طیارے کے کپتان 56 برس کے سوُمیت صبروال نے 1994 میں ایئرانڈیا میں ملازمت اختیار کی تھی اور لائن ٹریننگ کیپٹن کے عہدے پر فائز تھے جس میں وہ دوران پرواز ساتھی جونئیر پائلٹ کی تربیت کرتے تھے، صبروال نے شادی نہیں کی تھی اور انکی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ باقی تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles