وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles