
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں، اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔
حکومتی اراکین سمیع اللہ خان، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، خواجہ سلمان رفیق رانا محمد ارشد، بلال یاسین، سابق اسپیکر رانا اقبال پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔
اپوزیشن اراکین اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، چیف وہپ رانا شہباز، علی امتیاز وڑائچ اور اعجاز شفیع موجود ہے۔
یاد رہے کہ 11 جولائی کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔