ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں، بارشوں سے نظام زندگی متاثر


ملک بھر میں مون سون بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا، شدید بارشوں سے مختلف شہروں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
گزشتہ روز کی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 31 افراد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور رہا جہاں 182 ملی میٹر بارش نے شہر کو پانی میں ڈبو دیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے نے 12 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا
محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے اور شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، تاہم کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles