بلوچستان: سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات، سرچ آپریشن جاری


بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے، سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب کچھ مسافروں کے اغوا کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی تعداد کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اطلاعات کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، یہ حملے قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں کیے گئے، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔
ترجمان شاہد رند نے مزید کہا کہ مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا جاچکا ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے فورسز الرٹ ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles