سوئی ناردرن کا انوکھا کارنامہ، دیہاڑی دار مزدور ایک کروڑ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا


گیس کے ایک بل نے دیہاڑی دار مزدور کی زندگی اجاڑ کر رکھ دی۔ دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتا، جو آئس کریم سپلائی کا کام کرتے ہیں، کو گیس کا بل ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ معمول کا بل دس سے پندرہ ہزار روپے کے درمیان آتا تھا، مگر اس ماہ انہیں ایسا بل ملا کہ گویا قیامت ٹوٹ پڑی۔
راجہ اللہ دتا نے بتایا کہ 12 جون کو سوئی ناردرن کا عملہ میٹر ہٹا کر چلا گیا اور اب سارا سامان بیچ دوں تو بھی وہ اس بل کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور بظاہر بل میں کمپیوٹر کی غلطی نظر آتی ہے۔ متاثرہ صارف کو بل درست کر کے نیا بل جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles