خیبرپختونخوا حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محمد طیب عبداللہ کو نیا ڈی جی ریسکیو 1122 تعینات کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق شاہ فہد کو ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر اب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محمد طیب عبداللہ کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے سربراہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔