پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا


پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 اپوزیشن اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنس تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے آج الیکشن کمیشن روانہ ہو گئے۔ ریفرنس کے لیے کےلیےسیکرٹریٹ نےضروری دستاویزات جمع کرلیں۔
ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمرعطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف دیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی ریفرنس میں موجود ہے۔
اپوزیشن کے معطل اراکین اسمبلی کا بیان
اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرعلی امتیاز وڑائچ، طیاب راشد سندھو، اعجاز شفیع، شیخ امتیاز صدر پی ٹی آئی لاہورکے معطل اراکین کہتے ہیں کہ اسپیکر نے سوچے سمجھے بغیر یہ ریفرنس بھیجا ہے، یہ چاہتے ہیں ہم ان کی مرضی سے احتجاج کریں اور ریکوزیشن جمع نہ کروا سکیں۔ ہم ایسی ایم پی اے شپ کو ٹھوکر مارتے ہیں جو ترلے منتوں سے ملے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، جس پر حکومتی اراکین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles