بگ باس ریئلٹی شو / فوٹو
کیا 7 نوجوان زندگیاں نگل جانے والا بھارتی ریئلٹی شو’’بگ باس‘‘ آسیب زدہ ہے؟۔ حقیقت کیا ہے اللہ ہی جانے مگر چہ میگوئیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
مشہور بھارتی ریئلٹی شو’’بگ باس‘‘ 7 نوجوان زندگیاں لے چکا۔جس کے بعد اس شو کو آسیب زدہ قراردیا جانے لگا۔
بھارت کی کئی شوبز شخصیات اس قیاس آرائی کے حقیقت ہونے کا یقین رکھتی ہیں ۔
تاہم اب ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہمانشی خرانہ نے اس بات کا باضابطہ اظہار بھی کردیاہے۔
یہ بیان انہوں نے بگ باس سے شہرت پانے والی شیفالی جاریوالا کی 42 سال کی عمرمیں وفات پاجانے کے بعددیا۔
ہمانشی خرانہ نے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے‘‘۔ ان کی اس رائے سے صارفین کی بڑی تعدادنے تائید کی ۔
بھارت شوبز حلقوں میں یہ پہلے ہی اس حوالے چہ میگوئیاں ہورہی تھیں۔ کئی شوبز شخصیات اس قیاس آرائی کے حقیقت ہونے پرپختہ یقین رکھتی ہیں۔
چونکہ ’’بگ باس‘‘ ایک مشہور ریئلٹی شو ہے اسے لئے لوگ اس پر بات کرتے ہوئے تراتے ہیں ۔
مگر اب اس بات کا کھل کر اظہاربھی کیا جانے لگاہے۔
کیا 7 نوجوان زندگیاں نگل جانے والا بھارتی ریئلٹی شو’’بگ باس‘‘ آسیب زدہ ہے؟،چہ میگوئیاں عروج پر
آئیے جانتے ہیں کہ یہ 7 زندگیاں کون سی ہیں جنہوں نے اس شو میں حصہ لیا اور وہ بعد میں دنیا سے چل بسیں ۔
Veer aaya hai Bigg Boss mein lekar ek patriotic kahaani. Don’t miss watching Sky Force in theatres! ️
Dekhiye #BiggBoss18 #GrandFinale, sirf #Colors aur @JioCinema par.#BiggBoss18 #BiggBoss #BB18@BeingSalmanKhan #VeerPahariya pic.twitter.com/6WJao666YW
— Bigg Boss (@BiggBoss) January 19, 2025
پراتیوشا بنرجی
24سالہ پراتیوشا بنرجی نے 2016 میں خودکشی کر لی۔ انہوں نے ’’بگ باس 7‘‘ میں شہرت حاصل کی تھی۔

سوامی اوم
روحانی رہنما سوامی اوم 2021 میں کوروناوائرس کا شکاہو کر چل بسے۔ جو ’’بگ باس 10‘‘میں متنازع حرکات کی وجہ سے مشہور ہوئےتھے۔
سیدارتھ شُکلا
’’بگ باس 13‘‘کے شریک مقابل اوراس سیزن کے فاتح 40 سالہ سیدارتھ شُکلادل کا دورہ پڑنے سے 2021 میں چل بسے۔
سونالی فوگٹ
بی جے پی رہنما42 سالہ سونالی فوگٹ کادل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ انہوں نے ’’بگ باس سیزن 14 ‘‘ میں حصہ لیا تھا۔

چھوٹے قد کے گلوکار سوماداس چٹھنور2021 میں کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔ انہوں نے’’بگ باس‘‘ملایلام میں حصہ لیاتھا۔
جے ایشری رمایہ
سابق ’’بگ باس‘‘کانٹیسٹنٹ جےایشری رمایہ نے 2020 میں خودکشی کر لی۔ ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
شیفالی جاریوالا
واضح رہے کہ اب شیفالی جاریوالا کی 42 سال کی عمرمیں وفات پاجانے کے بعدقیاس آرئیاں حقیقت میں بدل رہی ہیں۔
دریں اثنا سوشل میڈیا پر اب طوفان کھڑا ہوچکاہے ۔ ہر کوئی اس بحث پراپنے انداز میں تبصرے کررہاہے۔ حقیقت کیا ہے ؟ اللہ جانے۔