
شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منوڑہ، کورنگی، صدر، اور گرومندر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی ہے۔ ڈیفنس، سندھی مسلم اور جمشید روڈ پر بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتےکو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔