
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بھارت نے ایک بار پھر تعاون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا۔ اجلاس چین کے صوبے شان ڈونگ میں منعقد ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔ اجلاس کے دوران دونوں وزرائے دفاع ایک ہی میز پر موجود تو تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہ ہو سکی۔
ایس سی او اجلاس میں مشیر قومی سلامتی عاصم ملک کی شرکت، علاقائی چیلنجز پر گفتگو
بھارت نے اجلاس کے اختتام پر پیش کیے گئے مشترکہ بیانیے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر سفارتی سطح پر غیر تعمیری رویے کا مظاہرہ کیا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی و علاقائی سطح پر امن، تعاون اور سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے برکس اور ایس سی او جیسے فورمز پر اتحاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برکس اجلاس میں بھی بھارت نے مختلف امور پر غیر لچکدار مؤقف اختیار کیا تھا۔