ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذالعمل ہے،اسرائیل حملہ نہیں کرے گا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ العمل ہے۔ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ العمل ہے۔ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے لکھا کہ ایران کی جانب جانے والے اسرائیلی لڑاکا طیارے دوستانہ انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے واپس گھر (اسرائیل) کی طرف روانہ ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، جنگ بندی نافذ ہے۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لئے آپ کا شکریہ!

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے سخت بیانات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles