پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو حالیہ دنوں میں بڑی گراوٹ میں شمار کی جا رہی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد کی غیر یقینی صورتحال، معاشی پالیسیوں پر خدشات اور سیاسی بے یقینی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ اگر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوا تو مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles