امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

امریکی حملے کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے روک دیا گیا۔ کویت میں بھی شیلٹرز قائم کر دیے گئے۔

ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، امیر قطر اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کر کے خطے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بحرین میں گاڑیوں کو اہم شاہراہوں پر آنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

کویت میں دفاعی کونسل کا اجلاس بلایا جا چکا ہے، منسٹریز کمپلیکس میں شیلٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles