کراچی:ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا


کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک ظالم باپ نے بیوی سے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 10 ماہ کے معصوم بیٹے کو جلتے ہوئے چولہے پر رکھ کر دیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ کئی روز سے بے ہوشی کی حالت میں ہے۔
ویمن چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کراچی میں فقیرہ گوٹھ میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 7 سالہ بچی جاں بحق
ڈاکٹرز کے مطابق بچے کا نچلا دھڑ مکمل طور پر جھلس چکا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور بچے کو انصاف دلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles