ملک کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود اور بارش کا امکان


ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، محکمہ موسمیات نے آج سے 21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہروں جیکب آباد اور موئن جو دڑو میں پڑی، جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 36، کراچی میں 40، پشاور میں 41 جبکہ کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، تاہم میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
شہریوں کو غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور ہلکے لباس پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles