صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس کو ٹیکس کلیکشن کا بڑا ٹارگٹ دیدیا


پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پولیس کو ٹیکس وصولی کے بڑے اہداف دے دیے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پولیس کو مختلف مدات میں مجموعی طور پر 30 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولیاں کرنا ہوں گی۔
ای چالانز کی مد میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 52 کروڑ روپے زیادہ وصول کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ رواں سال ای چالانز کا ہدف 95 کروڑ تھا، جو بڑھا کر آئندہ مالی سال کیلئے ایک ارب 47 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ (پی ایچ پی) کو بھی ڈیڑھ ارب روپے کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق لاہور میں صرف ٹریفک فائنز کی مد میں 11 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے، جب کہ ڈرائیونگ لائسنس فیسز کی مد میں 14 ارب 50 کروڑ روپے جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، پولیس کو دیے گئے ان بڑے مالی اہداف کا مقصد صوبے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے، تاہم اس سے یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محصول وصولی کا کردار دینا ان کے بنیادی فرائض پر اثرانداز تو نہیں ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles