
احمد آباد میں حادثے کا شکار طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، بدقسمت طیارہ اڑان بھرنے کے ایک منٹ کے اندر ہی تباہ ہوگیا تھا۔
حادثے میں دوسو اٹھائیس مسافر اورعملے کے بارہ ارکان ہلاک ہوئے۔ میڈیکل ہاسٹل میں پچھہتر افراد بھی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔