ٹک ٹاکر زیادتی کیس: رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف کارروائی میں اہم پیشرفت

سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 18 جون تک ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے ٹک ٹاکر  خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کی، اس دوران سلمان حیدر کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی گئی۔

عدالت نے ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

واضح رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 6 افراد کے خلاف ایک خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے زیادتی کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حوالے سے کیس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کو تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles