ملک بھر میں موسم گرم اور خشک، گلگت بلتستان و کشمیر میں بارش کا امکان


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سورج کی شدت برقرار رہے گی اور موسم گرم و خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو موسم میں قدرے بہتری لا سکتی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، بالخصوص دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles