ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان اختلافات بڑھ گئے، سنگین الزامات لگا دیے

ٹیسلا سربراہ ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے، کل کے دوست آج ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہنے والے ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹا کر جے ڈی وینس کو صدر تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ ایلون مسک کے اختلافات ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد تک کمی کا باعث بن گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ناسا سربراہی کے لیے جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی۔ امریکی صدر نے ایلون مسک کی سفارش پر جیرڈ آئزک مین کا انتخاب کیا تھا۔

ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس کٹوتی اخراجات بل پر کڑی تنقید

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا ہوں۔ ہمارے درمیان بہت اچھا تعلق تھا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی

ادھر ایلون مسک نے امریکی صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ ٹرمپ کا نام ہونے کی وجہ سے ایپسٹین فائلز منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔

جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا، بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا معترف

ایکس پر بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جاتے۔ مجھے بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا۔ اب بڑے انکشافات کا وقت آگیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles