
کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے آبادیوں میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں قیدیوں کو جیل کے قریب کی آبادی میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
فرار ہونے والے قیدیوں کی آبادیوں میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قیدی جیل کے قریبی علاقوں میں واقع گلیوں میں ٹولیوں کی صورت میں داخل ہو رہے ہیں۔ فوٹیج میں واضح طور پر قیدیوں کو جیل کے اطراف کی آبادی میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ماں کی ممتا قانون پر قربان، ملیر جیل سے فرار قیدی کو بیوہ ماں نے خود جیل پہنچا دیا
ملیر جیل واقعہ: آئی جی جیل خانہ جات عہدے سے فارغ، ڈی آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ معطل
انتظامیہ کے مطابق اب تک 126 قیدیوں کے فرار کی تصدیق ہو چکی ہے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہے ہیں اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
ذرائع کے مطابق جیل سے فرار کا یہ واقعہ ممکنہ طور پر اندرونی ملی بھگت یا سیکیورٹی میں غیر معمولی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ جیل عملے کے متعدد اہلکاروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور افواہوں سے گریز کریں۔