پاکستان شوبز کی دو معروف اداکارائیں یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ آیا یہ صرف قریبی دوستی ہیں یا اس سے کچھ بڑھ کر ہیں۔
ویڈیو میں دونوں اداکارائیں ایک جیولری اسٹور میں موجود ہیں جہاں ہانیہ عامر، یشما کو ایک انگوٹھی پہناتی ہیں اور پھر یشما محبت بھرے انداز میں ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر اعلان کرتی ہیں ہانیہ کی شادی مجھ سے ہو رہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے۔
اس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔
اس بحث کو مزید ہوا اس وقت ملی جب سوشل میڈیا پر یشما گل کا ایک اسکرین شاٹ گردش کرنے لگا، جس میں وہ ہانیہ عامر سے مزاحیہ انداز میں شادی کی پیشکش کرتی ہیں “مجھ سے شادی کر لو۔”
ہانیہ نے بھی اسی لہجے میں جواب دیا کہ “لائن میں لگ”، گویا وہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ مداحوں اور قریبی دوستوں کی فہرست خاصی طویل ہے۔
یہ تمام تبادلے بظاہر مزاح اور قریبی دوستی کے دائرے میں کیے گئے لیکن کچھ صارفین نے اسے ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ سب پاکستان میں قابلِ قبول نہیں جبکہ ایک اور نے یشما پر تنقیدی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یشما جی، کچھ تو گڑبڑ ہے
واضح رہے کہ دونوں اداکارائیں اس سے قبل بھی اپنی قریبی دوستی کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب یشما کی پالتو بلی ’جوجو‘ کی موت پر ہانیہ نے انہیں اپنی بلی ’ایشوریا‘ تحفے میں دے کر ان کی دل جوئی کی تھی۔
جہاں ایک طبقہ اس تعلق کو مثبت انداز میں دوستی کا منفرد اظہار سمجھتا ہے، وہیں دوسرا طبقہ اس پر ثقافتی حدود کی خلاف ورزی کے طور پر نظر ڈال رہا ہے، تاہم تاحال دونوں اداکاراؤں نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی۔