
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری باری میں 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کر لیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔
پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
سری لنکا کے رمیش نے دوسری تھرو میں 82.28 میٹر اور پہلی تھرو میں 81.91 میٹر پھینکی۔ جبکہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی۔
ارشد ندیم کی 85.57 میٹر کی تھرو نہ صرف مقابلے میں اب تک کی سب سے طویل تھرو ہے۔ارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔