بھارتی فضائیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں رسوا

آپریشن بنیان مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی اور بھارتی طیاروں کی تباہی پر بھارتی سیاست دان اپنی ہی فضائیہ پر برہم ہو گئے۔

مشرقی اُدھم پور میں بی جے پی کے رکن لوک سبھا رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔ رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فضائیہ کے بارے میں کہا کہ ’آپریشن سندور کے دوران سب جانتے ہیں کیا ہوا، نالائقی ہو گی ان کی، سو رہے ہونگے یہ لوگ۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ہم نے تو ان کو اپنی پلکوں پر بٹھا کے رکھا۔‘

’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دے دی

رنبیر سنگھ پٹھانیا کا اشارہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی اور پاک فضائیہ کی کامیابی کی جانب تھا۔

چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ نے بھارت کے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک ایس یو 30 اور ایک معراج طیارہ مار گرایا۔ رافیل اور ایس یو -30 جیسے جدید طیاروں کی تباہی نے بھارتی فضائیہ کی برتری کے تمام دعوے بے نقاب کر دیئے۔

بھارت کی جانب سے تباہ شدہ طیاروں سے متعلق مکمل خاموشی بھارت کی شکست کے مترادف ہے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بین الاقوامی میڈیا بھی پیش کرچکا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی پر اظہار حقائق پر مبنی ہے۔

مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور سفارتی طور پر بالکل تنہا رہ گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو چکے ہیں۔ بھارتی بری، فضائیہ اور بحری فوج میں عملی صلاحیت کا شدید فقدان ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles