
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔
بلال بن ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔