احسن خان کی دورانِ پرواز آصفہ بھٹو سے ملاقات، تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے حال ہی میں ایک پرواز کے دوران پاکستان کی خاتونِ اوّل اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اداکار احسن خان نے سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو ہمدردی اور قوت کا بہترین امتزاج ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آصفہ بھٹو کی ذہانت اور عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن واضح طور پر نظر آتی ہے۔

احسن خان نے یہ بھی ذکر کیا کہ آصفہ بھٹو نے ان کا کام دیکھا اور اس پر مثبت رائے دی، جس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔

اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں، جن میں اکثر نے آصفہ بھٹو کو اپنی والدہ، محترمہ بینظیر بھٹو کی پُرکشش جھلک قرار دیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles