کیا سحر حیات سے طلاق ہوگئی؟ سمیع رشید کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

مشہور سوشل میڈیا جوڑی سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی ٹوٹ گئی ہے، تاہم سمیع رشید نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے صورتحال کی وضاحت پیش کی ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم سمیع رشید نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث کا حصہ نہیں بنانا چاہتے تھے، مگر غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے وضاحت دینا ضروری ہوگیا تھا۔

سمیع کے مطابق ان کے اور سحر کے درمیان بیٹی کی سالگرہ کے بعد ایک معمولی جھگڑا ہوا جو نادانستہ طور پر شدت اختیار کر گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رشتے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں اور طلاق نہیں چاہتے، ازدواجی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، مگر انہیں سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے اہلیہ سحر حیات کی حالیہ وائرل ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جس میں سحر نے خود کو “سنگل مدر” کہا تھا۔

 سمیع رشید نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی بیٹی سے نہیں مل سکے اور صرف ویڈیوز میں اسے دیکھ رہے ہیں، جو ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

واضح رہے کہ سحر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سمیع رشید کے ساتھ تمام تصاویر ہٹا دی ہیں، جس کے بعد علیحدگی کی قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ گئی تھیں۔

تاہم مداحوں کی بڑی تعداد اب بھی اس جوڑی کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور رشتہ برقرار رکھیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles