ملک کے مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا


ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز پاک، افغان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں واقع تھا۔
ادھر اسلام آباد، راولپنڈی، حسن ابدال، میانوالی اور گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ان علاقوں میں زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles