صدر ٹرمپ نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کیلئے اضافی ٹیرف 90 روز کیلئے معطل کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90 دن وقفے کا اعلان کردیا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کردیا،اس دوران صرف 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد رہے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ملکوں پر اضافہ ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین پر 125 فیصد محصولات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،چین نے عالمی مارکیٹ کا احترام نہیں کیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے محصولات کے منصوبے میں 90 روز کا وقفہ دے رہا ہوں، اضافی محصولات کی 90 روز کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ڈاؤ جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ نیسڈک میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles