
صحافی فرحان ملک کو کراچی ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا۔
صحافی فرحان ملک کی آج پیکا ایکٹ، کال سینٹرکیس میں ضمانت منظورہوئی۔ صحافی فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سے قبل کراچی سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیش کیا تھا۔
فرحان ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک صحافی ہیں، کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی تھی۔