امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک رکن کا ٹرمپ کے خلاف کئی گھنٹوں سے خطاب جاری

نیوجرسی کے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بکر نے سینیٹ میں طویل خطاب کیا جو گزشتہ رات سے جاری ہے۔

55 سالہ سینیٹر کوری بکر نے پیر کی شام تقریر شروع کی تھی اور کہا کہ جب تک ہمت ہے، تقریر جاری رکھوں گا۔ ان کا یہ خطاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف کیا، ان کی تقریر تاحال جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ عوام کی طاقت حکمرانوں کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج یہاں اس لیے موجود ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا ملک ایک بحران سے گزر رہا ہے۔ یہ امریکا کے لیے معمول کے دن نہیں ہیں اور انہیں معمول نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

امریکی سینیٹ کی تاریخ میں سب سے طویل تقریر 1957 میں جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر اسٹرام تھرمنڈ نے کی تھی جو 24 گھنٹے 18 منٹ تک جاری رہی۔

اس کے بعد 2013 میں ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے بھی 21 گھنٹے طویل تقریر کی تھی، جس میں انہوں نے اوباما کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles