
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئی۔
رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو افسوسناک خبر سنائی۔
افغان کرکٹر کریم جنت نے انسٹاگرام پر حضرت اللہ زازئی کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پوسٹ بھی درج کی۔
پوسٹ میں کریم جنت نے اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی ’میرے بھائی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔
View this post on Instagram
افغان ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔