
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم جعفرایکسپریس سانحے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ عوام کے درمیان سے خلیج ختم کرنے کا ہے۔ آئین کی بالادستی تک ملک میں امن نہیں آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، قیمتی جانوں کا ضیاع اس وقت غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ یہ قومی سانحہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں غم بانٹنے کا ہے، کچھ پی ٹی آئی سے منسوب کردہ اکاؤنٹس سےغیراخلاقی ٹوئٹس ہوئیں، قیمتی جانوں کا ضائع ہوا، قوم اس غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کو جو صورتحال درپیش ہے اس کا ادراک کریں، یہ وقت پاکستان کی آواز کو سننے کا ہے، ہمیں چاہئے ہم بلوچستان کی آواز سنیں، یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عوام کے درمیان خلیج ختم کرنے کا وقت ہے، ہم تمام صوبوں میں امن چاہتے ہیں، جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی تب تک امن نہیں آئے گا، عمر ایوب کو اس ایشو پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے، پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی،
ہمیں اس ملک کے جوانوں کے بارے میں سوچنا ہے ، بلوچستان میں ہمیں جمہوریت کو لانا ہوگا۔