پشاور میں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری قتل ہوگیا


پشاورمیں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری قتل ہوگیا ہوگی، ریگی کے علاقے میں ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے ہٹانے پر ایڈمن کو قتل کر دیا۔ ایک اور فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے معاملے پرشہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریگی میں ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پرایڈمن کو قتل کر دیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا، راضی نامہ کیلئے جا رہے تھے کہ ملزم نے راستے میں فائرنگ کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
شاہ پور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل
قبل ازیں پشاور کے علاقے شاہ پورمیں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پولیس اہلکار کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بھائیوں کی شناخت پولیس اہلکار فہیم خان اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
کلینک کے اندر ڈاکٹر قتل
پشتخرہ تھانہ کی حدود سفید ڈھیری میں کلینک کے اندر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈاکٹرعبدالباسط کو قتل کردیا۔
پولیس نے ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles