سوشل میڈیا پرجسٹس فار مصطفی عامر کا ہیش ٹیگ وائرل، قاتل کوعبرتناک سزا دلانے کی مہم


مصطفی عامر کے قاتل کو عبرتناک سزا دلانے کے لیے سوشل میڈیا پرجسٹس فار مصطفی عامر کا ہیش ٹیگ وائرل ہو گیا۔ مصطفی عامرکی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کرنے لگیں۔
کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفی عامرکی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پرگردش کرنے لگیں۔ جس میں کہا جا رہا ہے کہ مصطفی عامرکے قاتل کوعبرتناک سزا دی جائے۔
مقتول مصطفی عامر کے دوستوں اور چاہنے والوں نے پوسٹ پر لکھا کہ مصطفٰی عامر ہنس مکھ اور زندہ دل طبیعت کا مالک تھا، اس کے دوست آج بھی اسے بہت یاد کرتے ہیں۔ مقتول کو بلیوں سے بھی بڑا پیار تھا۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کو پولیس حراست میں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف
کچھ صارفین نے اس اندوہناک سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ایسے ماں باپ کسی بھی مشکل سے نہ گزریں جیسے مصطفٰی عامر کے والدین پر گزر رہئی ہے۔ انشااللہ مصطفٰی عامر قتل کیس میں انصاف ضرور ملے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles