شامی سیکیورٹی فورسز نے معزول صدر بشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا

شامی سیکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں نے جمعرات کو صوبہ لطقیہ کے قصبے جبلہ میں حکومتی فورسز پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے سکیورٹی سربراہ لیفٹیننٹ کرنل مصطفیٰ نے بتایا کہ بشار الاسد کے حامیوں نے جبلہ اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں سکیورٹی گشت اور چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بشار الاسد کے حامیوں کے حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار اور 4 عام شہری بھی ہلاک ہوگئے۔

شام اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، القاعدہ سے تعلق ماضی کی بات ہے، ابو محمد الجولانی

جوابی کارروائی کرتے ہوئے شامی سکیورٹی فورسز نے معزول صدربشار الاسد کے 28 حامیوں کو آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

شامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں استحکام بحال کریں گے اور اپنے عوام کی جان اور املاک کا تحفظ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا جو جمعہ کی صبح 10 بجے تک برقرار رہے گا۔

شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

خیال رہے کہ دسمبر میں شام میں اپوزیشن فورسز نے ملک کے بڑے شہروں پر قبضہ کرتے ہوئے سابق صدر بشار الاسد کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا جس کے بعد 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوا۔

بشار الاسد اپنی فیملی کے ساتھ روس فرار ہو گئے تھے جہاں انہوں نے سیاسی پناہ لے لی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles