
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک لیا گیا۔ انھیں پشاور ائیورپرٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائی کورٹ کا آرڈر دکھایا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی۔