
ملک میں ماہ مبارک کا ٹھنڈا ٹھار آغاز ہوگیا، بالائی اور مغربی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری شروع ہوگئی، روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے، کراچی میں گرمی روزہ داروں کا امتحان لینے کو تیار ہے، کل سے سمندری ہوا بند ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
پنجاب کے کئی شہروں میں بادل خوب جم کر برسے، بلوچستان میں بھی تیز برسات ہوئی وادی نیلم اور لیپہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے۔
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں جاری پانچ روز کی بارشوں میں رونما ہونے والے مخلتف واقعات میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
کراچی میں آئندہ ہفتے موسم گرم ہونے کا امکان
ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری جاری ہے، سیاحوں کو گلیات جانے سے روک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے اسکول بند کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔
ملک میں پھربارش، پھربرفباری سے ایک بار پھرٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا، ملتان، شیخوپورہ، حافظ آباد، کوٹ ادو میں بادل برس پڑے۔
پنجاب کے علاقوں خانیوال، ساہیوال، گوجرانوالہ، ننکانہ میں بھی خوب پانی برسا، اٹک، چنیوٹ، شکرگڑھ کے کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔
روزہ داروں کے لیے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کاامکان
بلوچستان کے مخلتف علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، ہرنائی، لورالائی میں بھی موسلا دھار برسات ہوئی، موسم بہتر ہونے سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔
ادھر زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے، مظفرآباد، ایبٹ آباد، اسکردو میں بھی ہرطرف چاندی بکھرگئی۔
بشام، شانگلہ ٹاپ، یختنگی، الپوری میں بھی برفباری جاری ہے، وادی نیلم اور لیپہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے ہیں۔
کراچی میں گرمی روزہ داروں کا امتحان لینے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے منگل سے سمندری ہوا بند ہونے کی خبردیدی، جبکہ جمعہ کو درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔