وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس، پریشر میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ


وزیر اعظم شہباز شریف نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی گیس کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس پریشر میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ گیس ڈسٹری بیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار سے تیس سے پینتالیس منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی، جس سے پریشر میں بہتری آئے گی۔
گیس کی ترسیل کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر گیس فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles