
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔ انڈیا کے 83 رنز پر 3 کھلاڑی جلدی پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی تین وکٹیں 30 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں، شبمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
میٹ ہنری نے 2 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ لازمی جیتیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔
سنیل گواسکر نے سابق انگلش کپتانوں کو کھری کھری سنا دی
بھارتی اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی
نیوزی لینڈ اسکواڈ
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے