کیا اسلام آبادپرچڑھائی سےبانی پی ٹی آئی آزادہونگے؟ کنڈی فیصل کریم کنڈی


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے امن کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں، ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
آج ٹی وی کے پروگرام ’روبرو‘ کے میزبان شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 47 فارم کی حکومت مسلط ہے، جعلی حکومت کام کر رہی نہ اس میں کسی قسم کی کوئی صلاحیت نظر آتی ہے۔
گورنر خیبر پختنونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں مدرسہ حقانیہ میں دہشت گردی کے واقعہ کو سنجیدہ لینا پڑے گا، صوبائی حکومت کو امن ومان کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کیا عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سے رہا ہو جائیں گے؟ بانی پی ٹی آئی نے عدالتوں سے آزاد ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، وزیر اعلیٰ کے پی اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے ہیں، صوبائی حکومت کرم کی 25 کلومیٹر کی سڑک کو کھولنے میں ناکام ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے سیکیورٹی کے لیے کیا کیا؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کراچی کی صوبائی حکومت امن کے لیے کام کر رہی ہے، سندھ حکومت نے امن کے لیے رینجرز طلب کی، کے پی حکومت تو فوج کے خلاف قرار دادیں پاس کرتی ہے، اپوزیشن کا کام ہے تحریک چلانا ہے، ہم ان سب کو خوش آمدید کہیں گے۔
وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا ہے کہ امریکا کےعلاوہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرینگے، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔
انہوں نے کہاکہ جب ان کے سارے کارڈ فیل ہوگئے توانہوں نے ٹرمپ کارڈ نکال لیا، یہ کہہ رہے تھے کہ جس دن ٹرمپ نے حلف لیا، اس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles