کراچی میں کار سوار پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کے گارڈ نکلے، 2 گرفتار


کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور مسلح گارڈز کے کار سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے واقعے میں ملوث 2 سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح ملزمان کی کار سوار سے مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ 19 فروری کو رات 3 بجے پیش آیا جبکہ جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 2 سیکیورٹی گارڈزکو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ تشدد میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زین مری ہے جو بلوچستان فرار ہوگیا ہے، گرفتار گارڈز کی شناخت غوث بخش اور جلاد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
تشدد کا شکار بننے والے شہری کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا
دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کی رات شاہ زین مری اور گارڈز کی جانب سے تشدد کا شکار بننے والے شہری کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ بااثرافراد نے مجھے اور میرے دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہم کھانا کھانے آئے تھے پیچھے سے آتی گاڑی نے بدتمیزی کی اور ہٹ کیا۔
شہری نے سوال اٹھایا کہ آکر کب ہمارے معاشرے سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles