
بھارت میں کار کی چھت سے آتشبازی کرنا مہنگا پڑگیا، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شادی کی تقریب میں گاڑی کے سن روف سے آتشبازی کر رہا ہے، اور پٹاخہ پھٹتے ہی کار میں آگ لگنے پر بھاگ جاتا ہے۔
اتر پردیش کے سہارنپور میں شادی کے قافلے میں شریک نجی گاڑی میں اس وقت وقت آگ لگ گئی جب ایک شخص نے لاپرواہی سے اس کے سن روف سے پٹاخے پھوڑے ، واقعہ فتح پور تھانہ علاقہ کے تحت گانڈیوڑا گاؤں میں پیش آیا ۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ آدمی شادی کی تقریب میں گاڑی سے آتشبازی کرتا ہے۔ جیسے ہی پٹاخوں سے چنگاریاں ہوا میں اٹھتی اور واپس آتی ہیں، گاڑی میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔
گاڑی میں آگ لگنے سے باراتیوں میں بھگڈرمچ گئی، ان میں سے ایک کار والے کی طرف بڑھتا ہے، جو پہلے ہی گاڑی سے باہر نکل جاتا ہے۔
واقعہ میں کسی باراتی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم آگ لگنے سے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی، پولیس نے گاڑی ضبط کرکے ملزم پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔