
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 12 سالہ لڑکے کو ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی پر جان سے مار دیا۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں 12 سالہ ذوہیب کو اس کے دوست محمدعلی کے درمیان موبائل گیم جیتنے پر شرط لگی تھی۔
زوہیب کے شرط جیتنے پر اس کے دوست محمد علی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 12 سالہ زوہیب موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کم سن ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔