
صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تین دن لاہورمیں قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مختلف معاشی امور زیرغور آئیں گے۔
سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آصف زرداری
صدر زرداری آج شب صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کےعشائیہ میں شرکت کرینگے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سلیم حیدر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بھی عشائیہ میں شرکت کریںگے۔
ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت گرانا اور بنانا جانتے ہیں، آصف زرداری
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کل اتوار کو لاہور ریس کلب میں ڈربی ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔