
پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں، لیکن سینئر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔
شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا
دوسری جانب نیوزی لینڈ کو ایونٹ سے قبل بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، کیونکہ ان کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بڑی شکست
انیس فروری سے نو مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں کرکٹ کے دیوانوں کے لیے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ چھکے، چوکے لگیں گے، وکٹیں گریں گی، اور میدان میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔