پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کو بڑی حد تک بہتر بنایا ہے، آغا رفیع اللہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغارفیع اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کے احکامات نہیں مان رہی ہے، جمہوریت میں بہت کچھ درگزرکرنا پڑتا ہے، پیکا ایکٹ پر پی پی نے حکومت کو انگیج کیا۔
آج ٹی وی کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ کی میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکاایکٹ کو بہت حد تک بہتربنایا ہے، بذات خود پیکاایکٹ کے حق میں ہوں، تاہم اگر کچھ ترمیم اور مشاورت کے بعد بل پاس ہوتا تو اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے مشیروں کی طرف نظر رکھنا ہوگی، کچھ لوگ شہباز شریف کو بھنورمیں پھنسا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ٹی آئی کسی ایک ایشوپر کام تو کررہی ہے، یہ لوگ پارلیمنٹ میں شور شرابا کرنے کی ویڈیو بناتے اور اسے مختلف گروپوں میں ڈالتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles